12:08 , 13 نومبر 2025
Watch Live

دنیا کے کن ممالک کے پرچم چاند اور ستارے سے مزین ہیں؟

دنیا کے کئی ممالک اپنے قومی پرچم میں چاند اور ستارے کو شامل کرتے ہیں، جو ان کی تاریخ، ثقافت، اور مذہبی وابستگی کی علامت ہوتے ہیں۔ مجموعی طور پر 11 ممالک ایسے ہیں جن کے جھنڈوں میں چاند اور ستارہ نمایاں ہیں۔

پاکستان، ترکیہ، الجیریا، موریطانیہ، سنگاپور، ملائشیا، آذربائیجان، کوموروس، تیونس، ترکمانستان اور ازبکستان ان ممالک میں شامل ہیں۔

پاکستان

سبز و سفید پرچم میں چاند "ترقی” اور ستارہ "علم” کی علامت ہے۔ سبز رنگ مسلمانوں اور سفید پٹی اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہے، جو اتحاد اور رواداری کا پیغام دیتی ہے۔

ترکیہ

سرخ پس منظر پر سفید ہلال اور ستارہ عثمانی ورثے اور اسلامی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سرخ رنگ قربانی اور بہادری کی علامت ہے۔

ملائشیا

زرد چاند اور 14 کونوں والا ستارہ اسلام اور ریاستوں کے اتحاد کی علامت ہے، جب کہ سرخ و سفید پٹیاں ہم آہنگی اور مساوات کو ظاہر کرتی ہیں۔

الجیریا

سبز و سفید پرچم پر سرخ چاند اور ستارہ اسلام، امن اور قربانی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آذربائیجان

نیلی، سرخ اور سبز پٹیوں کے ساتھ سفید چاند اور 8 کونوں والا ستارہ ترک ورثہ، اسلام اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں۔

کوموروس

چار رنگوں کی پٹیوں کے ساتھ ہلال اور چار ستارے، ملک کے چار بڑے جزیروں اور اسلام سے تعلق کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION