08:18 , 27 جولائی 2025
Watch Live

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان ون ڈے کپتان برقرار رہیں گے۔

عاقب جاوید نے مزید بتایا کہ سلمان علی آغا اور نسیم شاہ ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی سکوڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ عمیر بن یوسف، شاہین آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل۔ عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز اور جہاں داد خان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ۔ خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث اور محمد عرفان سکواڈ میں شامل ہیں۔

عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں 16 مارچ سے 5 اپریل تک پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION