06:51 , 27 جولائی 2025
Watch Live

دور دراز علاقوں میں 4G اور فائبر انٹرنیٹ کی توسیع کے لیے 7.49 ارب روپے کے منصوبے منظور

دور دراز علاقوں میں 4G اور فائبر انٹرنیٹ کی توسیع کے لیے 7.49 ارب روپے کے منصوبے منظور

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجیٹل فرق کم کرنے اور پسماندہ علاقوں کو آن لائن دنیا سے جوڑنے کے لیے حکومت نے ملک بھر میں 4G اور فائبر انٹرنیٹ خدمات کی توسیع کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ یونیورسل سروس فنڈ (USF) بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سیکریٹری آئی ٹی و چیئرمین بورڈ ضرار خان نے کی۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 7.49 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

منظور کیے گئے منصوبوں میں پانچ براڈبینڈ سروسز اور دو فائبر آپٹک نیٹ ورک شامل ہیں، جن کے ذریعے 940 کلومیٹر فائبر لائن بچھائی جائے گی تاکہ 12 اضلاع میں واقع 347 دیہاتوں اور 113 قصبوں / یونین کونسلز کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا جا سکے۔

USF کے مطابق، ان منصوبوں سے تقریباً 28 لاکھ افراد فائبر کنیکٹیویٹی سے مستفید ہوں گے جبکہ 9.65 لاکھ سے زائد افراد کو 4G براڈبینڈ سروسز تک رسائی حاصل ہوگی۔

ضرار خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی رہنمائی میں یہ تیز رفتار منصوبہ بندی، دور دراز علاقوں کے ہنر مند نوجوانوں اور خواتین کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس کے مواقع سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION