12:00 , 28 جولائی 2025
Watch Live

دو قومی نظریہ پاکستان کے وجود کی بنیاد ہے، بھارتی پروپیگنڈے سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی: آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے، مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، روایات، ثقافت اور طرزِ زندگی میں واضح فرق ہے، اسی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا۔

آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے پاکستان کے حصول کے لیے عظیم قربانیاں دیں، ہم نے بھی اس ملک کے لیے خون دیا ہے اور اس کے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی طرف سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا تاریخ کو نہیں بدل سکتا۔ دو قومی نظریہ نہ صرف پاکستان کی بنیاد ہے بلکہ آج بھی ہر پاکستانی اس پر یقین رکھتا ہے۔

جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریے کو بڑی وضاحت سے بیان کیا تھا، جسے آج دہرانے پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے جان بوجھ کر دو قومی نظریے کو نشانہ بنایا اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION