10:33 , 16 نومبر 2025
Watch Live

راجستھان میں بھارتی ائیرفورس کا جیگوار طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

راجستھان: بھارتی ائیرفورس کا جیگوار لڑاکا طیارہ ریاست راجستھان کے شہر چھرو میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کے فوراً بعد جائے حادثہ پر زور دار دھماکہ ہوا اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچے۔

بھارتی ائیرفورس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال یہ تیسرا جیگوار طیارہ ہے جو گر کر تباہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ایک طیارہ مارچ اور دوسرا اپریل میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION