09:53 , 8 نومبر 2025
Watch Live

رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5 افراد پر ریپ اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

لاہور: معروف یوٹیوبرز رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5 افراد کے خلاف خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر ریپ کرنے اور نازیبہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق سلمان حیدر نامی شخص نے خاتون کو بحریہ آرچرڈ میں ریپ کیا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔ ایف آئی آر میں رجب بٹ، مان ڈوگر اور جواد حیدر پر بھی خاتون اور اس کی بہن کو حبس بیجا میں رکھنے اور موبائل فون چھین کر ری سیٹ کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION