10:13 , 27 جولائی 2025
Watch Live

رجب بٹ نے خانہ کعبہ کے صحن میں اللہ کے حضور اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لی

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے عمرہ ادا کرنے کے دوران خانہ کعبہ کے صحن میں اللہ کے حضور اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لی۔

رجب بٹ نے مسجد الحرام کے مطاف میں احرام کی حالت میں اپنی ویڈیو ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ویڈیو میں انہوں نے درود پاک پڑھا اور پھر کلمہ پڑھا، اور کہا کہ "میرا مال، جان، والدین، اولاد اور خون کا ہر قطرہ نبی ﷺ پر قربان ہے۔”

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "جو کچھ بھی سوشل میڈیا پر میرے بارے میں چل رہا ہے، میں یہاں اس پاک مقام پر حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا۔”

رجب بٹ نے کہا کہ "میں نے جو بھی لاعلمی میں کیا، اس پر پہلے بھی معذرت کی تھی اور اب پھر ہاتھ جوڑ کر معذرت کرتا ہوں۔” انہوں نے علما کرام، پنجاب حکومت اور پاک فوج سے اپیل کی کہ ان کے خلاف پیِکا ایکٹ کے مقدمے پر دوبارہ غور کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جو دفعات 295 میرے خلاف لگائی جا رہی ہیں، وہ جھوٹے الزامات ہیں، لیکن اس کے باوجود فتویٰ جاری کیا گیا۔” ویڈیو کے آخر میں رجب بٹ نے اللہ، اس کے رسول ﷺ اور تمام مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اس تمام معاملے میں دل سے معذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION