04:25 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

رجب بٹ کا فہد مصطفیٰ کو کرارا جواب!”میں انہیں سینئر مانتا ہی نہیں”

یوٹیوبر رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی رائے ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کے خیالات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ایک  سینئر اداکار نہیں سمجھتے، کیونکہ وہ یوٹیوبرز اور ان کے کام سے متعلق ماضی میں منفی تبصرے کر چکے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اس سے قبل فیملی ولاگز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹیوبرز "اپنی فیملیز کو بیچتے ہیں” اور وہ خود ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کی ساکھ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ وہ انہیں جانتے بھی نہیں اور وہ کسی ایسے شخص کا احترام نہیں کر سکتے جو خود سینئر ہونے کے مطابق برتاؤ نہ کرے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION