04:22 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خود ساختہ مہنگائی پر اداکار نبیل کا تبصرہ!

پاکستان کے نامور اداکار نبیل ظفر نے ماہ رمضان سے قبل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری کو شیطان اپنی ساری ذمہ داریاں پاکستانی دکانداروں اور تاجروں کے حوالے کر کے ایک ماہ کی چھٹی پر جا رہا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ رمضان کے دوران دنیا بھر کے مسلمان دوسروں کے روزہ رکھنے کے تجربے کو آسان بنانے کیلئے اپنی کوششیں کرتے ہیں — بڑی رعایتیں فراہم کرتے ہیں اور خیرات میں حصہ لیتے ہیں۔ تاہم، پاکستان میں صورتحال عموماً مختلف رخ اختیار کر لیتی ہے۔ یہاں ریلیف کی بجائے قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ضروری سامان بہت سوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے۔ ماہِ رمضان کے دوران افراطِ زر میں اضافے سے عوام پر مالی دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔

معروف اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں اس مسئلے پر سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی، اور لاکھوں افراد کو درپیش تلخ حقیقت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION