03:57 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت 850 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل راولپنڈی اور اسلام آباد میں منافع خور سرگرم ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ چکن کی قیمت جو 14,000 روپے فی من میں فروخت ہو رہی تھی، اب بڑھ کر 17,000 روپے فی من ہو گئی ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت 460 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مرغی کا گوشت بھی بہت سے لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا ہے، جس کی قیمت اب 850 روپے فی کلو گرام ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بھی شہریوں کو چکن کی قیمتوں میں اچانک اضافے کا سامنا ہے۔ چکن کی قیمت، جو پہلے 620 روپے تھی، اب بڑھ کر 750 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔

شہریوں کو خدشہ ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں یہ منافع خور مزید سرگرم ہو جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION