08:08 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

رمضان کی آمد، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ!

رمضان

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ منافع خوروں نے سرکاری نرخوں کو کھلم کھلا نظر انداز کر دیا ہے۔

مارکیٹوں میں ضروری اشیاء مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، پیاز کا سرکاری نرخ 80 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن یہ 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، ٹماٹر، آلو، لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادرک کی قیمت 370 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود یہ 450 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ سیب 300 سے 400 روپے فی کلو، کیلے 220 سے 350 روپے درجن، اور امرود 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح، مالٹا اور کینو 200 سے 400 روپے درجن تک دستیاب ہیں، جبکہ خربوزہ 150 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب، برائلر مرغی کی قیمت 595 روپے فی کلو پر برقرار ہے، جبکہ فارم انڈے 286 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اور رمضان میں سستی اشیاء فراہم کرنے کے دعوے صرف کاغذی کارروائی ثابت ہو رہے ہیں۔ عوام نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے اور روزہ داروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION