05:08 , 27 جولائی 2025
Watch Live

رمضان 2025: زکوٰۃ نصاب جاری! بینک اکاؤنٹ سے کتنی کٹوتی ہوگی؟

رمضان 2025

حکومتِ پاکستان نے زکوٰۃ سال 1445-46 ہجری کے لیے نصابِ زکوٰۃ 179,689 روپے مقرر کر دیا ہے۔ اس کا اطلاق سیونگ بینک اکاؤنٹس، پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ اکاؤنٹس اور اسی نوعیت کے دیگر اکاؤنٹس پر ہوگا۔

وزارتِ غربت مکاؤ اور سماجی تحفظ کی جانب سے 26 فروری 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم رمضان المبارک 1446 ہجری کو ‘کٹوتی کی تاریخ’ قرار دیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر یکم یا 2 مارچ 2025 کو واقع ہوگی، چاند نظر آنے پر منحصر ہے۔ اس تاریخ کو 179,689 روپے یا اس سے زائد بیلنس رکھنے والے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

گزشتہ سال 1444-45 ہجری میں نصابِ زکوٰۃ 135,179 روپے مقرر کیا گیا تھا، جبکہ 2023 میں یہ رقم 103,159 روپے تھی۔ ہر سال معاشی عوامل کے پیشِ نظر نصابِ زکوٰۃ میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

تمام زکوٰۃ کلیکشن اور کنٹرولنگ ایجنسیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کریں اور کٹوتی کے بعد فارم سی زیڈ-08 (اے اور بی) کی کاپی وزارت کو فوری طور پر جمع کرائیں۔

زکوٰۃ اسلامی نظام کا اہم ستون ہے جو معاشرتی انصاف اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حکومت کی جانب سے نصابِ زکوٰۃ کا تعین عوام کو ان کی مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION