08:43 , 27 جولائی 2025
Watch Live

روس، یوکرین تنازع کو تین سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ میں دو قراردادیں منظور

روس اور یوکرین تنازع کو تین سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ میں دو قراردادیں منظور کرلی گئیں۔ ایک قرارداد امریکہ اور دوسری یوکرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

روس یوکرین جنگ کو تین سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ میں قراردوں کی بہار آگئی۔ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں تنازع کے خاتمے کے حوالے سے مختلف قراردادیں منظور ہوئیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنگ کو تین سال مکمل ہونے پر یوکرین اور یورپی یونین کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، جس میں روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت کا حوالے دیتے ہوئے روسی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکہ کی شدید مخالفت کے باوجود جنرل اسمبلی نے یہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

دوسری قرارداد ٹرمپ انتظامیہ نے سلامتی کونسل میں پیش کی۔ جس میں روسی جارحیت کا کوئی تذکرہ موجود نہیں تھا۔ قرارداد میں تنازع کے دوران ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کے فوری خاتمے پر زور دیا گیا۔ یورپی یونین نے امریکی قرارداد میں ترمیم کی کوشش کی۔ جس کو روس نے ویٹو کردیا۔ پاکستان کی جانب سے بھی امریکی قرارداد کی حمایت کی گئی۔ پاکستان کے متبادل مندوب اور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے قرارداد کی حمایت اس لیے کی کیونکہ امن مشترکہ مقصد ہے۔

اُدھر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے انتہائی پر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مذاکرات اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ روس کو یوکرین میں امن فوجیوں کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں۔ جبکہ امریکی دورے پر موجود فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جنگ کے خاتمے اور امن مشن میں شمولیت پر امریکی پالیسیوں کی حمایت کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION