08:17 , 27 جولائی 2025
Watch Live

روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر پر جنگ بندی کا اعلان

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر روس-یوکرین جنگ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

کریملن کے مطابق جنگ بندی 19 اپریل شام 6 بجے سے 21 اپریل رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔ روسی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین سے بھی جنگ بندی کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں، تاہم کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں روس بھرپور ردعمل دے گا۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران یوکرین کا طرز عمل یہ ظاہر کرے گا کہ آیا وہ امن معاہدے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔ روس ہمیشہ سے بات چیت کیلئے تیار رہا ہے، اور ہم امریکا، چین اور دیگر ممالک کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں۔

دوسری جانب، امریکا نے یورپی اتحادیوں کے ساتھ ایک نئی امن تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد جنگ بندی اور تنازع کا پُرامن حل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں یورپی رہنماؤں سے ملاقات کی، اور تجویز دی کہ اگر مستقل جنگ بندی پر اتفاق ہوجاتا ہے تو امریکا روس پر عائد کچھ پابندیاں نرم کرنے پر غور کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION