06:55 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

ریاض: یوکرین تنازع کے حل کیلئے امریکی اور روسی حکام کی بیٹھک

U.S. Secretary of State Marco Rubio meets with Saudi Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan Al Saud, Saudi National Security Advisor Mosaad bin Mohammad Al-Aiban, U.S. National Security Advisor Mike Waltz, U.S. Middle East envoy Steve Witkoff, Russian Foreign Minister Sergei Lavrov and Russian President Vladimir Putin's foreign policy advisor Yuri Ushakov, at Diriyah Palace, in Riyadh, Saudi Arabia, February 18, 2025. REUTERS/Evelyn Hockstein/Pool

یوکرین تنازع کے حل کیلئے ریاض میں امریکی اور روسی حکام کی بیٹھک ہوئی۔ جس میں جنگ کے خاتمے سے متعلق طویل گفتگو ہوئی۔

سعودی عرب میں امریکی اور روسی اعلیٰ حکام نے جنگ کے خاتمے سے متعلق مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ تنازع کے حل کیلئے مذاکراتی ٹیم بنانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ ریاض میں ساڑھے چار گھنٹے تک چلنے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سمیت اہم عہدیدار شریک ہوئے۔ روس نے موقف اختیار کیا کہ یوکرین کی نیٹو رکنیت ناقابل قبول ہے۔ نیٹو یوکرین کو رکنیت دینے کے دو ہزار آٹھ کے وعدے سے دستبردار ہوجائے۔ تاہم تنازع کے حل کیلئے ضرورت پڑی تو پیوٹن یوکرینی صدر زیلنسکی سے بھی ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور روس نے یوکرین پر مذاکرات کے لیے ٹیم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ تنازع کے حل کیلئے یورپ کو سائیڈلائن نہیں کیا، ضرورت پڑنے پر انہیں بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔

یوکرین تنازع پر مذاکرات کے نتیجے میں امریکہ اور روس کے درمیان قربتیں بھی بڑھنے لگیں۔ دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفارتخانوں میں عملہ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بھی جلد ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION