06:30 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ریحام خان نے سیاست کا آغاز کر دیا

کراچی: پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پہچان ریحام خان کی پارٹی کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں کراچی پریس کلب سے سیاست آغاز کر رہی ہوں۔ میں بڈھے بابا کو بدلنے آئی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر کرپٹ حکمرانوں کا پیچھا کرے گی۔ پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدو جہد کرے گی۔

اُن کی پارٹی میں کونسے رہنما شامل ہیں اس حوالے سے ریحام خان نے ابھی آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION