08:14 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، لاہور حفیظ سینٹر بڑے سانحے سے بچ گیا

لاہور حفیظ سینٹر بڑے سانحے سے بچ گیا

لاہور: لاہور کے معروف تجارتی مرکز، حفیظ سینٹر، میں جمعرات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 اور پنجاب حکومت کی فوری کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور کچھ ہی لمحوں میں پھیلنے لگی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر بروقت پہنچ گئیں اور صرف 20 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے سے دکانداروں اور خریداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حفیظ سینٹر کے تاجروں اور کاروباری طبقے نے ریسکیو 1122 اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر امداد میں ذرا سی بھی تاخیر ہوتی تو لاکھوں روپے کا نقصان ہو سکتا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION