03:18 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ڈنمارک میں ریٹائرمنٹ کی عمر 70 سال کرنے کا فیصلہ

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں بتدریج اضافے کا قانون منظور کر لیا ہے، جس کے تحت 2040 تک سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 70 سال ہو جائے گی۔

اس وقت ملک میں ریٹائرمنٹ عمر 67 سال ہے، جو 2030 میں 68، 2035 میں 69 اور 2040 میں 70 سال کر دی جائے گی۔

نیا قانون ان افراد پر لاگو ہوگا جو 31 دسمبر 1970 کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں قانون کے حق میں 81 اور مخالفت میں 21 ووٹ دیے گئے۔

ریٹائرمنٹ عمر بڑھانے کا فیصلہ اوسط عمر میں اضافے اور مالی دباؤ سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اگر اس قانون پر مکمل عمل درآمد ہوا تو ڈنمارک وہ پہلا یورپی ملک ہوگا جہاں ریٹائرمنٹ کی سب سے زیادہ عمر مقرر ہوگی۔

یاد رہے، اس وقت بیشتر یورپی ممالک میں ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سے 67 سال کے درمیان ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION