سابقہ جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا!

جاپان کی سابقہ بولڈ اسٹار رائے لل بلیک نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنی زندگی میں بڑا بدلاؤ لاتے ہوئے سوشل میڈیا سے تمام غیر اخلاقی مواد ہٹا دیا ہے۔
رائے، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہیں 2024 میں ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، جس کے بعد انہوں نے دینِ اسلام کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔
رائے نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنے تبدیلیٔ مذہب کے سفر کی تفصیلات شیئر کیں اور ایک سنگاپورین پوڈکاسٹر، زار اسماعیل کے ساتھ بات چیت میں بھی اپنے تجربے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہننے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ مساجد جانا اور مسلمانوں سے ملنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے کہا:
"مسلمانوں نے میرا بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا اور مجھے لگا کہ ان کی ثقافت کو سمجھنا میرے لیے ضروری ہے۔ میں نے اس بارے میں مزید جاننے کا فیصلہ کیا، اور یہی میرے لیے ایک نیا سفر بن گیا۔”
رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے پہلے رمضان کے لمحات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔ انہوں نے 9 مارچ کو کوالالمپور میں پہلی افطاری اور نماز ادا کی۔
رمضان سے قبل، رائے نے سنگاپور میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی، جہاں انہیں جائے نماز، قرآن، اور دیگر اسلامی تحائف پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے رمضان کے دوران اپنے روزے رکھنے اور مساجد جانے کے لمحات بھی شیئر کیے۔
اپنی ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا:
"مجھے امید ہے کہ یہ بابرکت مہینہ ہمیں اللہ کے قریب کرے گا اور اپنے خاندان، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ جوڑے رکھے گا۔ رمضان مبارک!”
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وہ اب کسی بھی غیر اخلاقی مواد کا حصہ نہیں ہیں، تاہم ان کی پرانی ویڈیوز مختلف ویب سائٹس پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔
رائے نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہیں دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے قرآن، کھجوریں، اور مکہ مکرمہ سے جائے نماز کے تحائف موصول ہوئے۔
انہوں نے کہا:
"یہ لمحہ میرے لیے بہت جذباتی تھا کیونکہ لوگوں نے مجھے کھلے دل سے قبول کیا اور میرے ماضی پر فیصلہ نہیں سنایا۔ یہ میرے لیے اسلام کی حقیقی خوبصورتی کا مظہر ہے۔”
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…20 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
مریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…3 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…5 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…6 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…6 گھنٹے پہلے
روس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…2 گھنٹے agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…3 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…4 گھنٹے agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…5 گھنٹے ago