03:05 , 28 جولائی 2025
Watch Live

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کے مقدمے میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

ڈھاکا میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے تین رکنی بینچ نے، جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں، بدھ کے روز فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایک مبینہ آڈیو لیک کو بنیاد بنایا، جس میں حسینہ کو کہتے سنا گیا کہ میرے خلاف 227 مقدمات ہیں، تو 227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا ہے۔

اسی کیس میں عوامی لیگ کے طلبہ ونگ کے رہنما شکیل اکند بلبل کو بھی 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

شیخ حسینہ گزشتہ سال ملک سے فرار ہو گئی تھیں، اور ان کے خلاف یہ پہلا عدالتی فیصلہ ہے۔

جون 2025 میں، انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے ان پر انسانیت کے خلاف جرائم اور مظاہرین پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کیے تھے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 15 جولائی سے 15 اگست 2024 کے درمیان مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے۔

شیخ حسینہ نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالتی عمل کا سامنا کریں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION