11:43 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سانحہ سوات پر سلمان اکرم راجہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے سوات سیلابی حادثے پر خیبرپختونخوا حکومت کو بری الذمہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ "اگر قدرتی آفت آ جائے تو حکومت کیا کر سکتی ہے؟” حکومت سپرمین نہیں جو فوراً موقع پر پہنچ جائے، حادثہ ایک افسوسناک قدرتی سانحہ تھا۔

مزید گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ عمران خان کے بغیر پارٹی کا تصور ممکن نہیں، انہیں "مائنس” کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ دریائے سوات کے کنارے پکنک منانے والے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جن میں سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ متاثرہ خاندان ڈیڑھ گھنٹے تک امداد کے انتظار میں رہا، لیکن کوئی سرکاری مدد نہ پہنچی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم او خوازہ خیلہ زاہد اللہ کو معطل کر دیا۔ مذکورہ افسر نے تابوت کچرے کی گاڑی میں بھجوانے کا انتظام کیا تھا، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION