12:56 , 28 جولائی 2025
Watch Live

سب سے زیادہ نمازیں ڈرامہ سیٹ پر پڑھی جاتی ہیں اور سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، مریم نفیس

کراچی: معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے بارے میں کئی غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں، حالانکہ ڈراما سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ سیٹ پر سب ساتھ کھانا کھاتے ہیں، کوئی کسی کو کمتر نہیں سمجھتا، پھر بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں کہ ہم کیسا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے معاشرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم پدرشاہی نظام کا حصہ ہیں، جہاں مردوں کی ہی بات مانی جاتی ہے اور خواتین کی رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پڑھی لکھی اور رائے دینے والی خواتین کو برداشت نہیں کیا جاتا، خاص طور پر شوبز میں کام کرنے والی خواتین پر غیر ضروری سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

مریم نفیس کے مطابق، چاہے مرد جتنے بھی روشن خیال ہوں، وہ ایسی خواتین کو پسند نہیں کرتے جو اپنی بات خود کہنے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION