02:40 , 8 نومبر 2025
Watch Live

بھانجی کی آنکھیں خالہ جیسی! سجل علی نے بھانجی کی تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ سجل علی نے اپنی بھانجی سیرینا کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں سجل علی کو اپنی بہن صبور علی کی بیٹی سیرینا کو گود میں اُٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سجل علی نے تصاویر کے ساتھ دل کی ایموجیز شیئر کرتے ہوئے لکھا، "اس نے میری آنکھیں لے لیں۔” اداکارہ مایا علی نے ان تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے "ماشاء اللہ” لکھا اور سجل کو "مبارک ہو خالہ” کہا۔

یاد رہے کہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے گھر 19 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام سیرینا علی رکھا گیا۔ جوڑے نے اس خوشی کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION