09:18 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایران کا تباہ کن بیلسٹک ہتھیار: سجیل-2 میزائل اسرائیل کیلئے کتنا خطرناک ہے؟

تہران: ایران کے جدید بیلسٹک میزائل سجیل-2 کی ویڈیو اسرائیل پر حالیہ حملے کے دوران وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی دفاعی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

سجیل-2 ایران کا مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ، دو مرحلوں پر مشتمل اور ٹھوس ایندھن سے چلنے والا بیلسٹک میزائل ہے، جس کی خاص بات اس کا تیز رفتار لانچ اور دشمن کے پاس ردعمل کا کم وقت چھوڑنا ہے۔

اس میزائل کی رینج 2,000 کلومیٹر ہے جو 700 کلوگرام تک وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی 18 میٹر ہے۔ اس کی پرواز میں لچکدار حرکت کی بنا پر اس کو "ڈانسنگ میزائل” بھی کہا جاتا ہے۔

یہ میزائل نہ صرف دفاعی طاقت کی علامت ہے بلکہ ایک جارحانہ پیغام بھی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے۔

ایران نے اس سے بھی زیادہ طاقتور ورژن سجیل-3 پر کام شروع کر دیا ہے، جس کی ممکنہ رینج 4,000 کلومیٹر ہو سکتی ہے — جو اسرائیل کے ساتھ ساتھ یورپ کے کچھ حصوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION