ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند اقلیتی افراد کے لیے خوشخبری۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کے افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام انتظامی محکموں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اقلیتی کوٹے کی ملازمتوں پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کریں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












