
سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کی سکیورٹی کیلئے بڑا اقدام

سعودی عرب میں رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی نگرانی کے لیے مکہ مکرمہ میں 200 اسمارٹ اسکرینز نصب کر دی گئی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رمضان میں عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے مرکزی کنٹرول سینٹر میں یہ اسکرینز نصب کی گئی ہیں، جو شہر میں جاری آپریشنز کی براہِ راست نگرانی میں مدد فراہم کریں گی۔
یہ نظام زائرین کی آمد، روانگی اور نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ رش کے بہاؤ کو محفوظ رکھا جا سکے اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔ سیکیورٹی کے امور کو 7 مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو موثر طریقے سے چلایا جا سکے۔
یہ جدید مرکز 24 گھنٹے فعال رہتا ہے اور رمضان کے دوران سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا اہم حصہ ہے۔ اس کے ذریعے زائرین کے بہاؤ کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے اور ہجوم کی گنجائش پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ، حج اور عمرہ کے دوران ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسکوٹر سروس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے مدینہ منورہ میں بھی ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور اب تک 91 افراد کو رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…37 منٹس پہلےوفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…29 منٹس پہلےاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…37 منٹس پہلےپاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، تجارت اور صنعت میں روز افزوں اضافے کی وجہ ان…13 گھنٹے پہلےمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…23 گھنٹے پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ…29 منٹس agoاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ…37 منٹس agoبھارت میں مسلم بستیوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کا سلسلہ جاری
مودی کے بھارت میں ریاستی سطح پر انتہاپسند پالیسیوں کا…2 گھنٹے agoاظہر محمود کی بابر اعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت
پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود…2 گھنٹے ago