05:05 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سعودی عرب میں کل روزہ ہو گا یا نہیں؟

سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور قریبی عدالت میں شہادت دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں گواہ اپنے مشاہدے کی رپورٹ قریبی عدالت کو دیں۔

ایک بیان میں سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ چاند کو ننگی آنکھوں سے دیکھا جائے اور شہادت اسلامی اصولوں کے مطابق ہو۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چاند دیکھنے کی شہادتیں مقامی عدالت اور چاند دیکھنے والی کمیٹی دونوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان عدالت شہادتوں کی تصدیق کے بعد کرے گی۔

فلکیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو نظر آسکتا ہے، رمضان المبارک کا پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔

غور طلب ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو 30 سالوں میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ اسلامی اور گریگورین دونوں مہینے ایک ہی تاریخ کو شروع ہوں گے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION