11:40 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

سعود شکیل آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئے

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔
تفسیلات کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے سعود شکیل ٹاپ ٹین بیٹرز میںآ گئے ہیں۔ سعود شکیل تین درجے ترقی کے بعد 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بابر اعظم چار درجے تنزلی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آ گئےہیں۔
ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں نعمان علی ٹاپ ٹین میں داخل ہوگئےہیں۔ وہ دو درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ساجد خان 18 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئےہیں۔ ٹیسٹ باؤلرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پٹ کمنز کی دوسری جبکہ کگیسو ربادا کی تیسری پوزیشن ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION