09:49 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں ایک اور اعلیٰ عہدہ بھارت کے حصے میں آ گیا۔ جے شاہ کے بعد سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سنجوگ گپتا نے آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس عہدے کے لیے مارچ میں ریکروٹمنٹ کا عمل شروع ہوا تھا، جس میں 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

سنجوگ گپتا کی تقرری کو بھارتی اثر و رسوخ میں اضافے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر جے شاہ کو حال ہی میں آئی سی سی بورڈ کا چیئرمین منتخب کیے جانے کے بعد۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION