سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں

کراچی – سندھ حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبائی، علاقائی اور ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ تمام متعلقہ افسران عید کے دنوں میں ڈیوٹی پر موجود رہیں اور کرایوں میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی اضافے پر فوری کارروائی کر سکیں۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ عید کے دوران مسافروں سے صرف حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع ہوتا ہے جب لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں، اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انہیں سہولت فراہم کی جائے۔
اگر فیلڈ افسران بروقت جواب نہ دے سکیں تو شہری براہِ راست ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے 0346-2522641 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
شرجیل میمن نے خبردار کیا کہ جو بھی ٹرانسپورٹر سرکاری کرایوں سے زیادہ رقم وصول کرتا پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری کرایہ ادا کریں، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں شکایت درج کرائیں اور اپنے حقوق سے آگاہ رہیں۔
سندھ حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو شفاف رکھا جائے گا۔

مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
3 گھنٹے پہلے

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…3 گھنٹے پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…3 گھنٹے پہلے
مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی بات غور سے سن رہی…3 گھنٹے پہلے
12 زرافوں کا قرنطینہ مکمل، لاہور سفاری پارک اور چڑیا گھر منتقل کیے جائیں گے
لاہور: جنوبی افریقہ سے درآمد کیے گئے 12 زرافوں کا قرنطینہ دورانیہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد انہیں…22 گھنٹے پہلے

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…3 گھنٹے پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…3 گھنٹے پہلے
مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی بات غور سے سن رہی…3 گھنٹے پہلے
عطا تارڑ کا مؤقف: 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، حکومت صرف مجسٹریسی نظام…13 گھنٹے پہلے

عثمان خواجہ کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز کی ویڈیو وائرل
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ…13 منٹس ago
جہاں آرا عالم کے جنسی ہراسانی کے الزامات، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا نوٹس
بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم…1 گھنٹہ ago
اداکار ارباز خان نے فلم انڈسٹری کی تباہی کی وجوہات بتادیں
پاکستان کے معروف فلمی اداکار ارباز خان نے فلم انڈسٹری…2 گھنٹے ago
ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا، آج پاک بھارت میچ کتنے بجےہوگا؟
ہانگ کانگ سپر سکسز 2025 کے نئے ایڈیشن کا آغاز…3 گھنٹے ago