06:50 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بھارت یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا، ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے اس فیصلے کو پاکستان کی اہم سفارتی اور قانونی کامیابی قرار دیا، اور کہا کہ پانی ہماری معیشت و زراعت کی لائف لائن ہے، جس کے تحفظ کے لیے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بین الاقوامی قانونی محاذ پر کاوشوں کو سراہا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق اپنے آبی حقوق کا ہر ممکن تحفظ کرے گا اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کو تسلیم نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION