09:27 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ: ناقص کارکردگی پر کئی افسران معطل، انکوائری کا حکم

سوات میں دریائی ریلے میں 17 سیاحوں کے بہہ جانے کے دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی، جب کہ ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل کر دیا گیا۔

معطل ہونے والے افسران میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ (پیشگی وارننگ نہ دینے پر)، اے ڈی سی ریلیف (پیشگی انتظامات نہ ہونے پر)، ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج شامل ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے سربراہ کی زیرقیادت انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دریا کے خشک حصے میں تصویر کشی کے دوران اچانک سیلابی ریلہ آیا جس میں 17 سیاح بہہ گئے، 9 جاں بحق، 4 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں 10 کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور 1 کا سوات سے تھا۔ مقامی افراد نے بچاؤ کی کوشش کی لیکن تیز بہاؤ کے باعث ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION