09:28 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سوشل میڈیا سے کمانے والوں کی موجیں ختم؟ بجٹ بم گرانے کی تیاری

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدنی کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی، خصوصاً غیر ملکی کرنسی (ڈالرز) میں ہونے والی کمائی پر اضافی ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بیرون ملک سے فری لانسنگ کے ذریعے کمائی بھی ٹیکس نیٹ میں آئے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم سترہ ہزار 600 ارب روپے ہونے کا امکان ہے ۔ ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے رکھنے اور دفاعی بجٹ میں 18 فیصد سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION