10:09 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد اسلام آباد کی متنازعہ یادگار مسمار

اسلام آباد: مارگلہ ایونیو چورنگی پر نصب کی گئی نئی یادگار کو شدید عوامی تنقید کے بعد مسمار کر دیا گیا۔

یادگار میں سنہری رنگ کے دو انسانی ہاتھ اور ایک سفید گیند نما ساخت شامل تھی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

انتظامیہ نے پہلے یادگار کو کپڑے سے ڈھانپا اور اب بھاری مشینری کے ذریعے اسے توڑنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ شہریوں اور صارفین نے سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا کہ یہ یادگار کس کے وژن کے تحت بنائی گئی تھی اور اب اچانک کیوں ختم کی جا رہی ہے؟

یادگار کی تنصیب کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور تنقیدی پوسٹس کی بھرمار ہو گئی۔ بعض صارفین نے اسے طاقت کی علامت قرار دیا جبکہ کئی نے اسے بلاوجہ کا فن پارہ کہا۔ اب شہریوں کا سوال ہے کہ اگر بنانی ہی تھی تو وضاحت دی جاتی، اور اگر بے مقصد تھی تو اتنا خرچہ کیوں کیا گیا؟

فی الحال انتظامیہ کی جانب سے یادگار کے قیام یا انہدام سے متعلق کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION