02:06 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سولر پینلز لگانے سے بجلی کے بلوں میں کتنی کمی آسکتی ہے؟

گھر میں سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ عموماً لوڈ شیڈنگ سے بچاؤ اور بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے کیا جاتا ہے، مگر کیا یہ فیصلہ واقعی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے؟ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق نے اس سوال کا جواب دیا ہے۔

ریزولوشن فاؤنڈیشن نامی تھنک ٹینک کی تحقیق کے مطابق، اگر غریب یا متوسط طبقے کے افراد اپنے گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز نصب کر لیں، تو وہ اپنے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی محسوس کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ گھرانے اپنی آمدنی کا کم از کم 10 فیصد حصہ بجلی کے بلوں پر خرچ کرتے ہیں، اور سولر پینلز کی مدد سے یہ بل 24 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق، سولر پینلز لاکھوں افراد کی مالی حالت میں بہتری لا سکتے ہیں، کیونکہ یہ توانائی کی بچت کے ذریعے بجلی کے بلوں میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ایک 3 کلو واٹ سولر پینل ایک خاندان کو سالانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی بچت فراہم کر سکتا ہے۔

تاہم، محققین نے یہ بھی بتایا کہ 3 کلو واٹ سولر پینل کی ابتدائی قیمت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے اسے خریدنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے باوجود، سولر پینلز سے 25 فیصد تک کی بچت ممکن ہے، مگر غریب علاقوں کے رہائشی ان کی قیمت کے باعث انہیں اپنے گھروں میں نصب نہیں کر پاتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کو نصب کرنا مشکل نہیں، مگر اس سے ہونے والی بچت کا تعین مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔ اس بات کا انحصار اس بات پر ہے کہ سولر سسٹم کا حجم کیا ہے، گھر میں کتنی بجلی استعمال ہوتی ہے اور دیگر کئی عوامل پر بھی غور کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، سولر سسٹمز کی تنصیب پر ہونے والے اخراجات 10 سال تک پورے ہو جاتے ہیں، اور اس کے بعد آنے والے برسوں میں یہ سسٹمز مفت بجلی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، اس کا انحصار سولر سسٹم کی لاگت اور آپ کے علاقے میں بجلی کی اوسط قیمت پر بھی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION