10:52 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ منڈیوں میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر کے اضافے سے 2944 ڈالر پر ریکارڈ ہوا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 3800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار کی بلند سطح پر جا پہنچا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 3440 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION