09:46 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سونے کا ٹوائلٹ چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں پیش

سونے کا ٹوائلٹ چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں پیش

بلیین ہیم پیلس سے چوری ہونے والے قیمتی سونے کے ٹوائلٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں پیش کردی گئی۔ یہ انوکھا آرٹ پیس، جس کا نام "امریکہ” ہے، 98 کلو وزنی اور 4.8 ملین پاؤنڈ مالیت کا تھا، جسے 14 ستمبر 2019 کی علی الصبح چوری کر لیا گیا تھا۔

آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں دکھائی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو گاڑیاں گریٹ کورٹ یارڈ میں داخل ہوتی ہیں، جہاں نقاب پوش چور سلیج ہتھوڑے اور ایک کُلہاڑی کے ساتھ زبردستی دروازہ توڑتے ہیں۔ حیران کن طور پر، ایک شخص کو سنہری ٹوائلٹ سیٹ لے کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا!

اس کیس میں تین ملزمان، 39 سالہ مائیکل جونز، 36 سالہ فریڈ ڈو اور 41 سالہ بورا گوچک، پر چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم، تینوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION