01:40 , 8 نومبر 2025
Watch Live

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 3,347 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے کا ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونا 5,058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 3,356 روپے اور 10 گرام چاندی 2,962 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION