10:40 , 7 نومبر 2025
Watch Live

اسرائیل پر رحم کا وقت ختم ہو چکا، سخت جواب دینا ناگزیر ہے، سپریم لیڈر

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دہشت گرد ریاست پر رحم کا وقت ختم ہو چکا، سخت جواب دینا ناگزیر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر خامنہ ای نے دو پیغامات میں کہا کہ جنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا۔ ان بیانات کو عالمی سطح پر شدید ردعمل کا پیش خیمہ سمجھا جا رہا ہے۔

ایک پوسٹ میں تلوار تھامے ایک شخص کی تصویر شامل ہے جو قلعے میں داخل ہو رہا ہے، جسے کئی تجزیہ کاروں نے خیبر کے قلعے کی تاریخی فتح سے جوڑا ہے، جس سے پیغام کو مذہبی اور جذباتی شدت حاصل ہو گئی ہے۔

یہ اعلان امریکی صدر ٹرمپ کے اس سخت بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے خامنہ ای کو "آسان ہدف” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ "ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION