06:45 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سپہ سالار کا بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ، جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی داد دی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کہتے ہیں کہ کڑی تربیت کسی بھی سپاہی کی پیشہ وارانہ ترقی کی بنیاد ہے اور پاکستان آرمی کی خصوصیت ہونی چاہیے تاکہ جدید جنگی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

سپہ سالار کا بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلووں پر بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے جوانوں کی ثابت قدمی ، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی داد دی۔ انہوں نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسٹہ چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ایرینا کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات کی اور فوج کے نوجوانوں کو قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تعلیمی فضیلت کی کوشش کرنے کی ترغیب دی۔

پاک فوج کے سربراہ نے نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ان کے اہم کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔ ملک کی ترقی اور مستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ فوج نوجوان ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے والے اقدامات کی حمایت کرتی رہے گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION