12:20 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سہ ملکی سیریز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے قومی کھلاڑیوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب انہوں نے چوتھے اوور میں اوپنر فخر زمان کو 10 رنز پر آؤٹ کیا۔ ٹیم گرین کی دوسری وکٹ نویں اوور میں گری جب مائیکل بریسویل نے سعود شکیل کو آٹھ رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ ناتھن اسمتھ نے بابر کو آوٹ کیا انہوں نے 29 رنز بنائے۔

اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور سکور میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ کپتان محمد رضوان 46 جبکہ سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قبل ازیں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بلیک کیپس کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان نے مزید کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

بدھ کو رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION