09:56 , 7 نومبر 2025
Watch Live

نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، پورا قصبہ ڈوب گیا

موکوا : نائیجیریا کی ریاست نائجر کے قصبے موکوا میں مسلسل بارشوں کے بعد ڈیم ٹوٹنے سے شدید سیلاب آیا، جس میں پورا قصبہ زیرِ آب آ گیا۔

سیلاب کے نتیجے میں اب تک 88 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

موکوا ایک تجارتی مرکز ہے جہاں ملک بھر سے تاجر اور کسان آتے ہیں۔ ڈیم ٹوٹنے کے بعد بازار اور رہائشی علاقے مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے شہریوں سے نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھی نائیجیریا کے شہر میڈوگوری میں اسی نوعیت کے سیلاب سے 30 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION