06:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شادی کی تقریبات میں ون ڈش کے حوالے سے بڑا حکم جاری

پنجاب حکومت نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔ جس کا اطلاق اب فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹیز پر ہونے والی تقریبات پر بھی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈش رول کی خلاف ورزی کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو اس اصول پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ اس اصول کی خلاف ورزی سے والدین پر غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے جن کے پاس ایک سے زیادہ پکوان کھانے کے وسائل نہیں ہوتے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شادیوں میں ایک سے زیادہ ڈش رکھنے کے منفی سماجی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کے اصول کو بلا تاخیر نافذ کرے۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ون ڈش کے اصول کی خلاف ورزی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION