08:36 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شام میں تعمیر نو کے دوران بازنطینی دور کا قدیم مقبرہ دریافت

ادلب: مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام میں بحالی کے کاموں کے دوران ایک ٹھیکے دار نے بازنطینی دور کا 1500 سال پرانا تاریخی مقبرہ دریافت کر لیا۔ یہ اہم آثار قدیمہ صوبہ ادلب کے علاقے معرۃ النعمان میں سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، یہ دریافت اس وقت ہوئی جب علاقے میں جنگ سے متاثرہ مکانات کی تعمیرِ نو کا عمل جاری تھا۔ مقامی افراد نے مقبرہ ملنے کے بعد فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مقام کا معائنہ کیا اور اسے محفوظ بنانے کا عمل شروع کیا۔

ملبے کے نیچے سے برآمد ہونے والے مقبرے کے ڈھانچے میں ایک گہرا راستہ ہے جو دو خانوں کے دروازوں تک جاتا ہے۔ ہر خانے میں چھ قبریں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک ستون پر صلیب کا نشان بھی نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جو اس مقام کی مذہبی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ادلب کے آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر حسن الاسماعیل کے مطابق، دریافت شدہ صلیب، مٹی کے برتن اور شیشے کے ٹکڑے اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ مقام بازنطینی عہد سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دریافت علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں مزید تحقیق کا ایک نایاب موقع فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION