03:58 , 28 جولائی 2025
Watch Live

شاہ رخ خان نے سود لینے سے انکار کیوں کیا؟ حیران کن انکشاف!

نامور بھارتی فلم ساز روی چوپڑا کی بیوی رینو چوپڑا کا کہنا ہے کہ اسٹار شاہ رخ خان نے اُن کی فلم کیلئے مالی مدد کی۔ لیکن بعد میں کنگ خان نے اُس رقم پر سود لینے سے انکار کردیا۔

ایک انٹرویو میں رینو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے اُن کے بیٹے کی فلم اتفاق میں مالی تعاون کیا جس میں اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان کو سود سمیت رقم واپس کی گئی تو انہوں نے صرف اصل رقم لی اور سود کی رقم کو وصول کرنے سے انکار کردیا۔ کنگ خان نے کہا کہ یہ رقم میرے لیے حرام ہے میں نہیں لے سکتا۔

رینو چوپڑا نے مزید بتایا کہ معروف اداکار کے علاوہ تمام سرمایہ کاروں نے سود کی رقم وصول کی لیکن شاہ خان نے اصرار کے باوجود ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کنگ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے اخلاق کے مالک ہیں اور انہوں نے میرے بیٹے کی فلم بنانے میں ہر ممکن تعاون کیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION