10:22 , 7 نومبر 2025
Watch Live

شاہ رخ خان کی فرنچائز نے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کر لیا

کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 کے لیے دو پاکستانی کھلاڑیوں، محمد عامر اور عثمان طارق، کو اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل کر لیا ہے۔

محمد عامر سی پی ایل کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، جو اب تک 4 سیزنز میں 51 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ نوجوان اسپنر عثمان طارق نے پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہ رخ خان، جو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سمیت دنیا کی مختلف فرنچائزز کے مالک ہیں، پاکستانی ٹیلنٹ کی ہمیشہ تعریف کرتے رہے ہیں، اور یہ معاہدے اس کا عملی ثبوت ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION