09:03 , 16 نومبر 2025
Watch Live

شرمناک واقعہ۔۔شوہر جوئے میں بیوی ہار گیا!

شرمناک واقعہ۔۔شوہر جوئے میں بیوی ہار گیا!

بورے والا کے علاقے سہوکا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر جوا کھیلتے ہوئے اپنی بیوی کو داؤ پر لگا دیا۔ اطلاعات کے مطابق، شرط ہارنے کے بعد اس نے اپنی بیوی کو دیگر جواریوں کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، ملزم نے نہ صرف بیوی کو ہارنے کے بعد حوالے کیا بلکہ جواریوں کو اس کی عزت پامال کرنے کی بھی اجازت دی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

ایس ایچ او راؤ یاسر کے مطابق، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لیکن وہ اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION