03:52 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

شعیب ملک کی تنخواہ پر تنقید: سابق کپتان کا جواب سامنے آگیا

شعیب ملک

لاہور: سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک نے اپنی مبینہ 50 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ یہ معاملہ اس وقت زیر بحث آیا جب پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ان کے معاوضے پر سوالات اٹھائے گئے۔

شعیب ملک نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ رقم پہلے سے ہی مختلف ذرائع سے کما رہے تھے اور ان کا مقصد صرف ٹیم کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "جو لوگ تنقید کر رہے ہیں، انہیں پہلے مکمل حقائق معلوم کرنے چاہئیں۔ میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنی پوری محنت کر رہا ہوں اور پی سی بی کو تمام تفصیلی رپورٹس بھی جمع کروا چکا ہوں۔”

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ان کی نیت صاف ہے اور وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے ناقدین کو مشورہ دیا کہ وہ بغیر تحقیق کیے الزامات نہ لگائیں بلکہ "ہوم ورک کریں” اور حقیقت کو سمجھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION