11:41 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے 6 خارجی ہلاک کر دیئے

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خارجی جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION