07:26 , 8 نومبر 2025
Watch Live

متحدہ عرب امارات کا شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار

متحدہ عرب امارات نے شناختی کارڈ کی جگہ نیا بائیو میٹرک ڈیجیٹل آئی ڈی سسٹم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جو چہرے کی شناخت اور اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق، اس نظام کے تحت شہریوں کو مختلف خدمات (بینکنگ، صحت، ٹیلی کام، ہوٹلز وغیرہ) تک رسائی کے لیے ایمریٹس آئی ڈی ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت کے مطابق نیا سسٹم آئندہ ایک سال کے اندر نافذ ہونے کا امکان ہے، اور اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا جا چکا ہے۔

تاہم فیڈرل نیشنل کونسل کے رکن عدنان الحمادی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اب بھی کئی ادارے فزیکل شناختی کارڈ طلب کرتے ہیں، جنہیں جلد ڈیجیٹل نظام میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ UAEPASS ایپ کے ذریعے چہرے کی شناخت کا فیچر پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے، جو شہریوں کو محفوظ طریقے سے متعدد سروسز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION